مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مؤمنین نے بھر پور شرکت کی ۔ خطیب خطیب جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔
شہید مدرس کی عظمت
تہران کے عارضی امام جمعہ نے شہید مدرس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ شہید مدرس کو قدر و منزلت اور عظمت و بزرگي کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
ایرانی عوام کے اندر جذبہ استقامت اور مزاحمت زندہ
خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے اندر جذبہ استقامت اور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی روح و جان میں ظلم کے خلاف استقامت اور مزاحمت کا جذبہ زندہ ہے۔
تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری
خطیب جمعہ نےویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد نے اپنا مؤقف منطقی اور منصفانہ طریقہ سے پیش کیا ہے ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ گروپ 1+4 میں شامل تمام ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے ۔ امریکہ کی طرح تین یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
ایران کی دلیر قوم کے نمائندے
خطیب جمعہ نے ایرانی مذاکرات کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایران کی دلیر قوم کے نمائندے ہیں۔ آپ ایسی قوم کے نمائندے ہیں جو اپنی آخری سانس اور اپنے خون کے آخری قطرہ کوانقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں کے لئے قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اور ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ